کشمیر میں بورڈ امتحانات آج سے شروع، حکومت کادعویٰ ہے ہر ممکن سہولیات دستیاب ہے

,

   

جموں وکشمیر میں موجودہ حالات کے درمیان آج سے بورڈ کے امتحانات شروع ہو چکے ہیں، حکومت نے طلباء کو ہر ممکن سہولیات کا پہلے ہی دعویٰ کیا ہے، اس سال جموں وکشمیر کے بورڈ امتحانات میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار طلباء حصہ لے رہے ہیں، آج سے شروع ہوئے دسویں کلاس کے امتحانات میں قریب 65 ہزار طلباء حصہ لے رہے ہیں۔

طلباء کا کہنا ہے کہ انکا نصاب مکمل نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث انہیں کچھ دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، طلباء کا کہنا ہے کہ پیپر میں کچھ نا کچھ سہولیات ہونا ضروری ہے تاکہ ہم کو بھی لگے کہ بورڈ والوں نے ہمارے ساتھ سہولیات کی ہے۔

ایک دوسرے طالب علم نے کہا کہ آج امتحان ہے تو آج کے امتحان کےلیے ہم تیار ہیں، آگے کے امتحانات میں ہمیں کچھ سہولیات ملنا ضروری ہے۔ ایک طالبہ نے کہا کہ ہماری تیاریاں کم ہو پائی ہے اسٹرائیک کی وجہ سے کوچنگ سینٹر کھل نہ پائے۔

واضح رہے کہ اسٹرائیک کی وجہ سے انکے نصاب میں صرف پچاس فیصد ہی مکمل کر پائے تھے، اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ کچھ رعایت کی جائے مگر اسکے باوجود حکومت نے رعایت دینے سے انکار کردیا۔

(سیاست نیوز)