سرینگر:کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ پولیس کو کشمیر میں بھی کچھ مقناطیسی بم موجود ہونے کی اطلاع ملی ہے تاہم انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ فی الوقت تلاش کے باوجود پولیس نے ایسا کوئی بم برآمد نہیں کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کو اس سلسلے میں الرٹ کیا گیا ہے اور ان کو اس بم کے بارے میں ضروری جانکاری بھی فراہم کی گئی ہے ۔ انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار آج یہاں پولیس کنٹرول روم میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ہے ۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں اطلاع ہے کہ کشمیر میں بھی کچھ سٹکی بم آئے ہیں لیکن ابھی تک کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔
