کشمیر میں بہت جلد امن و شانتی کا ماحول قائم ہوگا:حکومت

   

سرینگر : مرکزی وزیر مملکت برائے کھیل نیستھ پرمانک کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بہت جلد پوری طرح سے امن و شانتی کا ماحول قائم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان تمام شعبہ ہائے حیات میں آگے ہیں اور یہاں کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو بارہمولہ میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔