واشنگٹن ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے 2020 انتخابات کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار برنی سینڈرس نے کشمیر میں جاری تحدیدات پر اپنے رد عمل میں کہا کہ ہندوستان کشمیر میں جو کچھ کارروائی کر رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صورتحال کے تعلق سے انتہائی متفکر ہیں۔ حکومت ہند نے مواصلاتی بلیک آوٹ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحدیدات کے نتیجہ میں عوام کو طبی نگہداشت سے تک دور رکھا جا رہا ہے ۔ برنی سینڈرس نے مزید کہا کہ جو مواصلاتی بلیک آوٹ ہے اسے فوری ختم کیا جانا چاہئے ۔