سرینگر :پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے اتوار کو کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات صرف ترقیاتی کاموں کیلئے نہیں لڑ رہی ہیں بلکہ بی جے پی کو مسئلہ کشمیر اور دفعہ 370 کو ختم کرنے سے روک رہی ہے۔یہ بی جے پی کیلئے شرم کی بات ہے جو کہہ رہی ہے کہ حالات میں بہتری آئی ہے لیکن وہ جموں و کشمیر میں پچھلے 10 سالوں میں الیکشن نہیں کروا سکی۔ لوگ ناراض ہیں، ان کا دم گھٹ رہا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ایسی حکومت بنائی جائے جو ان کے خدشات کو دور کریں اور ان کی مشکلات کو ختم کریں۔مفتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ترقی کے بی جے پی کے دعوے جھوٹے ہیں ۔