جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں کشمیر پنڈتوں اور ڈوگرہ سماج سے وابستہ سرکاری ملازمین نے احتجاجی مظاہرئے کئے اور ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اُنہیں جموں میں ہی ٹرانسفر کیا جائے ۔یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ کشمیر میں تعینات ڈوگرہ سماج سے وابستہ ملازمین نے جموں میں اپنی مانگوں کو لے کر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی ماہ سے وہ احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے اُن کی مانگوں کو پورا نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے جس کے پیش نظر اُنہیں جموں میں ہی تعینات کیا جائے۔اُن کے مطابق ایل جی انتظامیہ نے اُن کی تنخواہیں روک دی۔