کشمیر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی ، پاکستانی فوج کی فائرنگ

   

Ferty9 Clinic

جموں ۔ 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کا ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع سرحدی مورچوں اور دیہاتوں پر پاکستان نے منگل کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مورٹار شیل باری اور چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ کی۔ ایک فوجی افسر نے کہا کہ دوپہر 12:40 بجے سندربنی سیکٹر میں سرحد پار سے فائرنگ شروع ہوئی اور ہندوستانی فوج نے بروقت موثر جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ دوپہر 2:30 بجے تک بھی دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ چار دن کے دوران لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی طرف سے یہ دوسری مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ 3 اگست کو پاکستان نے پونچھ کے مینگر سیکٹر کو نشانہ بنایا تھا۔