سرینگر۔7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پٹرولنگ پارٹی پر دستی بم پھینکے جانے پر ایک سی آر پی ایف جوان ہلاک ہوگیا اور ایک دیگر کو زخم آئے۔ عسکری کارروائی میں ہیڈکانسٹبل شیولال نیتم کی موت ہوئی۔ اُدھر ضلع پونچھ میں ایل او سی پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ہندوستانی فوج اس حملے کا بھر پور جواب دے رہی ہے ۔