سرینگر: پاکستانی فوج نے کہا ہیکہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔ اس تازہ تشدد کیلئے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر پہل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پاکستانی میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا کہ گزشتہ رات ہندوستانی فوج نے فائرنگ شروع کی، جس کے بعد پاکستانی فوج نے اس کا بھرپور جواب دیا۔
تاہم ہندوستانی فوجی اہلکار دیوندر آنند کا دعویٰ ہیکہ جھڑپ کا آغاز پاکستانی سپاہیوں نے کیا۔ کشمیر کے متنازعہ علاقے میں 2003ء کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی معمول کی بات ہے۔