اقوام متحدہ ۔ 6نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں کشمیر میں خواتین کے حقوق کا مسئلہ اٹھانے پر پاکستان کو تنقید کانشانہ بنایا اور کہاکہ پاکستان ایک ایسے سسٹم کی نمائندگی کررہاہے جہاں دہشت گردی کو ہوا مل رہی ہے ۔ پاکستان نے جارحانہ انتہا پسندنظریات کو بڑھاوادے کر حالات کو ابتر بنارہاہے ۔ سیاسی مقاصد کیلئے کشمیر کے حق میں آواز اٹھا رہا ہے ۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کی سبکدوشی کے بعد ہندوستان نے کشمیر پر ان کے تبصرے کو مسترد کردیا اور کہاکہ ان کا یہ بیان جارحانہ تھا ۔ آج ہر کوئی اجتماعی کارروائیوںپر توجہ دے رہا ہے ۔ پاکستان کا نام لئے بغیر اقوام متحدہ میں ہندوستان کے فرسٹ سکریٹری ترپاٹھی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کواٹھانا اسلام آباد کی عادت بن گئی ہے ۔