سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 8 مئی تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 4 سے 6 مئی تک موسم جزوی طور پرابر آلود رہ سکتا ہے جس دوران گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بعد از دوپہر بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں اس کے بعد 7 اور8 مئی کو کئی مقامات پر بارشوں کی توقع ہے ۔محکمے نے سیاحوں سے گرم کپڑے ساتھ رکھنے کو کہا ہے کیونکہ وادی میں 8 مئی تک موسم سرد رہ سکتا ہے ۔
