کشمیر میں زیرحراست دو سابق ارکان اسمبلی شریک دواخانہ

   

سرینگر۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے گزشتہ 116 روز سے زیر حراست دو ارکان اسمبلی کو جمعرات کی شب اچانک صحت بگڑ جانے کے سبب دواخانہ میں شریک کردیا گیا۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر علی محمد ساگر اور گندھر بل کے سابق رکن اسمبلی اشفاق احمد کو وادی کشمیر کے خصوصی دواخانہ سورا میں واقع شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں شریک کردیا گیا۔ ان دونوں سابق ارکان اسمبلی 5 اگست کو مرکز کی طرف سے دستوری دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سے حراست میں رکھا گیا تھا۔ علی محمد ساگر حلقہ خانیار کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ماصی میں فاروق عبداللہ اور عمر عبدالہ کابینہ میں اہم وزارتوں پر فائز رہ چکے ہیں۔