سری نگر14فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وادی کشمیر میں اگرچہ سردی کی شدت میں بتدریج کمی درج کی جارہی ہے لیکن موسمی حالات بدستور ناساگار ہیں۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق ریاست میں جمعہ کی سہ پہر سے موسمی حالات میں بہتری واقع ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہوئیں۔قابل ذکر ہے کہ رواں موسم سرما نے جہاں سردی اور بھاری برف باری کے کم وبیش چار دہائیوں پرانے ریکارڑ مات کئے وہیں اس دوران برفانی تودے گر آنے کی وجہ سے قریب تین درجن انسانی جانیں بھی تلف ہوئیں۔