کشمیر میں سرد ہواؤں کا زور جاری

   

سری نگر : وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے تاہم شہنشاہ زمستان چلہ اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے دو چار کر رہا ہے بلکہ آبی ذخائر کو بھی منجمد کر رہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں رواں سیزن کی اب تک کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قبل ازیں سری نگر میں 21 دسمبر کو سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا