سری نگر: وادی کشمیر میں جہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر آئے روز سیاحوں کا رش بڑھ رہا ہے وہیں خاص طور پر قومی شاہراہ کے آر پار زرد و سبز پھولوں سے لہلہاتے وسیع عریض سرسوں کے کھیت کھلیان بھی مقامی و غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں۔سرسوں کے یہ کھیت کھلیان وادی وارد ہوئے غیر مقامی سیاحوں کو گلمرگ وغیرہ جیسے سیاحتی مقامات کی طرف سفر کے دوران گاڑیاں روکنے اور نیچے اتر کر کچھ وقت وہاں سیلفیاں اٹھائے بغیر آگے بڑھنے نہیں دیتے ہیں۔