کشمیر میں سیکوریٹی بڑھادی گئی

   

سرینگر ۔ 30 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع تلگام میں پیش آئے دہشت گرد حملہ م یں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کی موت کے پیش نظر کشمیر میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے ، جہاں چہارشنبہ کو ساری وادی میں مکمل بند کے سبب عام زندگی درہم برہم رہی۔ یہ دہشت گرد حملہ ایسے وقت کیا گیا جب یوروپی یونین کے پارلیمنٹیرینس کا وفد کشمیر میں ہے اور مقامی افراد سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کردینے کے بعد ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ سیکوریٹی پرسونل کے ساتھ فلائینگ اسکواڈ کو ساری وادی میں اور بالخصوص شہر کے کئی علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔