کشمیر میں شدید برف باری سے عام زندگی مفلوج

   

جموں ۔ رواں ہفتے کشمیر میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہیں ۔ برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت گرگیا۔ شدید برفباری کی وجہ سے ہوائی، ریل اور سڑکوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور بجلی اور پانی کی فراہمی میں خلل پڑا۔ اتراکھنڈ میں برف باری اور وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ یکم سے 6 جنوری تک مغربی ہمالیائی خطہ کو متاثر کرنے والی دو نئی مغربی رکاوٹیں آئیں گی۔ ان کے زیر اثر اس عرصے کے دوران مغربی ہمالیائی علاقے میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے بلیٹن کے مطابق جموں، کشمیر اور لداخ کے کئی حصوں میں کم ازکم درجہ حرارت 0 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے تھا۔ ریاست کے اونچے علاقوں میں برف باری ہوئی اور نچلی اونچائی والے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ ہمالیائی مندروں کی طرف جانے والی شاہراہیں اب بھی کئی مقامات پر بند ہیں۔سڑکوں پر کھڑی بھاری گاڑیاں بھی برف میں پھنس چکی ہیں ۔