کشمیر میں شہید فوجی کی پورے اعزاز کیساتھ آخری رسومات

   

نینی تال۔14 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر میں شہید ہونے والے فوجی یمنا پرساد پنیرو پرساد کو نذرآتش کردیا گیا۔ انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ آخری وداعی دی گئی۔ وزیراعلی تریندر سنگھ راوت کی جانب سے کابینی وزیر یشپال آریہ نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ فوج کے ذریعہ ان کے جسد خاکی کو جموں وکشمیرسے ہفتہ کو ہلدوانی لایا گیا تھا۔ انہیں آخری وداعی آج دی گئی۔فوج کے ذریعہ ان کے جسد خاکی کوصبح موٹا ہلدو گوراپڑاؤ میں واقع ان کے رہائش گاہ لے جایا گیا۔ ان کے آخری درشن کے لئے لوگوں کی بھیڑ اُمڈ پڑی تھی۔ جسد خاکی جیسے ہی ان کے گھر پہنچی ماحول بے حدغمگین ہوگیا۔ لوگوں نے یمنا پرساد امر رہے ، وندے ماترم، بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پنیرو جموں وکشمیر کے کپواڑ میں ڈیوٹی پرتعینات تھے ۔ گزشتہ جمعرات کو فوج کی گشت کے دوران ہوئے واقعہ میں ہلاک ہوگئے ۔ گشت کے دوران وہ گہری کھائی میں گرگئے تھے ۔ فوج نے پہلے ان کے جسد خاکی کو ہفتہ کو بریلی لے گئی اور اس کے بعد ہلدوانی لے جایا گیا۔