کشمیر میں صحت یاب کورونا مریضوں سے سماج میں امتیاز

,

   

سرینگر۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کورونا وائرس سے موثر طور پر لڑرہا ہے جس کا ثبوت جملہ مریضوں میں سے 45فیصد کی صحت یابی ہے لیکن کووڈ ۔19 سے پاک قرار دیئے جانے والے مریضوں کو اب ایک نئی مشکل نے آگھیرا ہے ۔ سماج میں اُن کے ساتھ امتیاز برتا جارہا ہے اور بعض معاملوں میں انہیں جلا وطنی پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ جموں و کشمیر میں کووڈ۔19کے 861مثبت کیس سامنے آئے جن میں سے 383 صحت یاب ہوگئے جو تناسب کے اعتبار سے ملک بھر میں ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں اعظم ترین شرح ہے ۔تاہم ڈاکٹروں نے جن مریضوں کو صحت یاب قرار دے دیا وہ اب معمول کی سرگرمیوں کی انجام دہی میں سماج سے رکاوٹ کا سامنا کررہے ہیں ۔ ایک مریض نے بتایا کہ مجھے چند دنوں سے دانت میں درد ہورہا ہے لیکن مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ ڈینٹسٹ کو کس طرح مطمئن کیا جائے کہ اب مجھے کووڈ ۔19 انفکشن نہیں ہے ۔