نئی دہلی : جموں و کشمیر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات بیک وقت نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ریاست میں انتخابات کرانے کیلئے پرعزم ہے۔راجیو کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات لوک سبھا انتخابات کے بعد منعقد ہوں گے کیونکہ دونوں کا ایک ساتھ انعقاد سیکورٹی کے نقطہ نظر سے قابل عمل نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں الیکشن کمشنر نے کہا کہ یونین ٹیریٹری میں ہر امیدوار کو فورسز فراہم کرنی ہوں گی، جو کہ اس وقت می ممکن نہیں ہے جب پورے ملک میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی پری آرگنائزیشن 2019 میں منظور کی گئی تھی، حد بندی کمیشن نے 2022 میں ایک رپورٹ دی تھی اور تنظیم نو ایکٹ اور حد بندی کمیشن ایک صفحے پر نہیں تھے اور وہ دسمبر 2023 کے بعد ایک ہی صفحے پر آئے تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الیکشن کمیشن پر تنقید کی کہ وہ کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرائے جانے کے قابل نہیں ہے۔
جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات پانچ مرحلوں میں ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔