’’ابھی سے رام مندر کی تعمیر کی بات کرنے والے عدالت کو نظر انداز کر رہے ہیں‘‘
ایٹہ:30 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) پرگتی شیل سماج پارٹی(پی ایس پی ایل) صدر شیوپال سنگھ یادو نے کہا ہے کہ کشمیر کی عوام کو اب سبھی قسم کی سہولیات جلد ہی دستیاب کرائی جانی چاہئے ۔مسٹر یادو نے بدھ کو یہاں علی گنج کے اسد پور گاؤں پہنچ کر جموں۔کشمیر کے لیہہ میں گذشتہ دنوں شہید ہوئے فوجی جوان سنوج کمار کو ان کے آبائی گاؤں پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے دفعہ 370 ہٹا دی گئی ہے ۔اب وہاں کے لوگوں کو سبھی سہولیات فراہم کی جانی چاہئے ۔اورمقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کا جو حصہ ہے اسے بھی واپس لینے کی کوشش شروع کرنی چاہئے ۔انہوں نے جھانسی میں پشپیندر یادو کے انکاونٹر کو قتل بتاتے ہوئے ملزم انسپکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے الزام لگا یا کہ اس معاملے میں حکومت قصورواروں کو بچا رہی ہے ۔ ریاست میں پچھڑے لوگوں خاص کر یادو سماج کے افراد کا قتل ہورہا ہے ۔ ریاست میں ںظم ونسق ٹھیک نہیں ہے ۔ افسران وزراء کی بھی بات نہیں مانتے ہیں۔مہاراشٹرا اور ہریانہ میں بی جے پی کا گراف گرا ہے ۔ بدعنوانی،مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔ روزگار نہیں مل رہے ہیں۔ ملک میں اقتصادی مندی چھائی ہے ۔ بینکوں سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے ۔کاروبار بند ہورہے ہیں۔رام مندر۔بابری مسجد تنازع پر مسٹر یادو نے کہا کہ سبھی کو عدالت کے فیصلے کا احترام کرناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جوبی جے پی لیڈر مندر کی تعمیر کی بات کررہے ہیں وہ عدالت کو نظر انداز کررہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے شہید سنوج یاو کے اہل خانہ کو مالی مدد دینے ،ان کی بیوی کو سرکاری نوکری دینے اورجوان کو شہید کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔