پاکستانی دستوں نے جنوری سے زائد از 110 مرتبہ سیزفائر کو توڑا
جموں ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آرمی کا ایک سپاہی جمعرات کو اُس وقت مارا گیا جب پاکستان نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پاس مورٹار بموں کے ذریعے سرحدی علاقوں اور چوکیوں پر بھاری شلباری کی، عہدے داروں نے یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی دستوں نے آج صبح سندربنی سیکٹر کے کیری بیلٹ میں سیزفائر کی خلاف ورزی کی۔ پاکستانی فائرنگ میں ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔
پاکستانی دستوں نے جنوری سے ایل او سی کے پاس زائد از 110 مرتبہ فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ پیر کی رات پاکستان آرمی نے سیزفائر کی بلااشتعال خلاف ورزی کی جس میں ایل او سی کے پاس اکھنور اور سندربنی سیکٹرس میں مورٹار بموں کی شلباری اور چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ کی گئی۔