کشمیر میں فائرنگ میں شہید فوجی مرلی نائک کو خراج

   

مٹ پلی 10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جموں و کشمیر میں پاکستانی فوج کی فائرنگ میں شہید آندھراپردیش کے فوجی مرلی نائک کو چولہ مدی مقام پر کانگریس پارٹی قائدین بشمول سینئر قائد جواڑی کرشنا راؤ، بلاک صدر الوری مہندر ریڈی، تروملہ گنگادھر، ٹاؤن صدر جٹی لنگم، لنگاریڈی، راجندر ریڈی، راجم یادو، محمد نعیم، ایم ناگا بھوشنم، نیموری بھومیا، سری راملولہ امریندر اور مقامی افراد کی جانب سے موم بتیاں روشن کرکے خراج پیش کیا گیا اور تھوڑی دیر خاموشی منائی گئی۔