کشمیر میں فقیدالمثال بند ، 80 لاکھ افراد متاثر

   

نئی دہلی ۔ 7 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر میں فقیدالمثال بند دیکھا جارہا ہے جس سے 80 لاکھ افراد کی آبادی متاثر ہوگئی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ سابق آئی اے ایس عہدیدار اور موجودہ سیاستداں شاہ فیصل نے کہاکہ غذائی اجناس اور اشیائے ضروریہ کی فی الحال کوئی قلت نہیں ہے ۔ انھوں نے کہاکہ سابق چیف منسٹرس عمر عبداﷲ ، محبوبہ مفتی اور پیپلز کانفرنس کے قائدین کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے ۔کشمیر اب بھی بحران سے باہر نکلنے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے۔پارلیمنٹ نے اُس کا خصوصی موقف جو دستور کی دفعہ 370 کے تحت کیا گیا تھا منسوخ کردیا ہے اور جموںو کشمیر و لداخ نام کے دو مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کردینے کا اعلان کیا ہے ۔ عملی طورپر وادی کشمیر میں بند منعقد کیا جارہا ہے ۔ موبائیل فون اور انٹرنیٹ رابطے منقطع ہیں اور امتناعی احکام نافذ کردیئے گئے ہیں ۔