کشمیر میں فوج نے گھات لگا کر دو جنگجوؤں کو ہلاک کردیا

   

Ferty9 Clinic

بارہمولہ، شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نوگام سیکٹر میں فوج نے گھات لگا کر کی گئی ایک کارروائی میں دو جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بارہمولہ میں قائم فوج کی 19 ویں انفنٹری ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل وریندرا وٹس نے یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ نوگام سیکٹر میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کرنے والے دو جنگجوؤں کو مار گرایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا: ‘نوگام سیکٹر میں ایل او سی پر ہفتے کی صبح ہمارے فوجیوں نے پاکستانی فوج کو مشتبہ حرکات کرتے ہوئے دیکھا۔ ہمارے مستعد فوجی جوانوں نے بر وقت کارروائی کر کے دراندازی کی کوشش کرنے والے دو ملی ٹنٹوں کو مار گرایا’۔موصوف میجر جنرل نے کہا کہ یہ دو ملی ٹنٹ بھاری اسلحہ سے مسلح تھے اور ان کی تحویل سے 2 اے کے 47 رائفلیں، ایک پستول، کچھ میگزین اور ہتھ گولوں کے علاوہ کچھ ادویات اور ہندوستان اور پاکستان کی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی کے اُس پار لانچنگ پیڈس پر ڈھائی سے تین سو کے قریب ملی ٹنٹ دراندازی کرنے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔میجر جنرل رویندرا وٹس نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سال گذشتہ کے پانچ اگست کو لئے گئے فیصلوں کے بعد پاکستان زیادہ سے زیادہ تعداد میں ملی ٹنٹ وادی میں دھکیلنے کی کوشش کررہا ہے ۔