کشمیر میں فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی‘ایک ہلاک

   

سری نگر: کشمیر کے ایک ضلع میں فوج کی گاڑی ایک گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر 9 زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق فوج کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی اور تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ فوج کی گاڑی میں 10 فوجی سوار تھے جن میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر 9 شدید زخمی ہیں جنھیںہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ 8 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔