کشمیر میں مارے گئے بنگال کے مزدور کے اہل خانہ کے ساتھ ممتا بنرجی نے کیا افسوس کا اظہار، مدد کا بھی کیا اعلان

,

   

کشمیر میں دہشت گرد تنظیموں کی بوکلاہٹ پھر ایک بار سامنے آئی ہے، کشمیر کے گلگام علاقہ میں منگل کی رات کو دہشت گردوں نے 5 مزدوروں کا گولی مار کر بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔ یہ سبھی مزدور مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع سے تعلق رکھتے ہیں اور یہاں کافی وقت سے کام کررہے تھے۔ اس حملے میں ایک دیگر مزدور زخمی بھی ہوا ہے۔ دہشت گردوں نے یہ کام کلگام میں انجام دیا۔ دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے بعد یہ اب تک کا بڑا حملہ ہے۔ دہشت گردوں کی اس حرکت سے یہ صاف ہے کہ وہ مودی حکومت کے فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ اور اس کا غصہ معصوم عوام پر نکال رہے ہیں۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس واقعہ سے کافی دکھ میں نظر آئی اور اہل خانہ کے ساتھ غم کا اظہار کیا۔

انتظامیہ نے تمام مہلوکین کی شناخت کر لی ہے، اور لوک سبھا کے کانگریس کے لیڈر اجی رنجن چودھری متاثرہ کے گھر والوں سے ملاقات کریں گے ، گذشتہ 15 دنوں میں 14 لوگوں کا خون ہوا ہے۔