نئی دہلی ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقہ سوپور سے لشکر طیبہ کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے وہ غیرمقامی مزدوروں اور میوے کے تاجروں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث ہے ۔ سوپور کے ایس پی جاوید اقبال نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسیس نے دانش طارق چنا کو گرفتار کیا ہے ۔ اس کے قبضے سے ایک پستول ، ایک میگزین اور ایک دستی بم کے علاوہ پستول کے سات راؤنڈس اسلحہ برآمد کئے ہیں ۔