کشمیر میں نئے سیکورٹی فورسز بنکروں کا جال بچھنے لگا

   

سرینگر۔ 27 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت کی طرف سے 5 اگست کو جموں وکشمیر کو لیکر لئے گئے فیصلوں سے پیدا شدہ صورتحال کے بیچ وادی کشمیر میں نئے سیکورٹی فورسز بنکروں کا جال بچھنا شروع ہوگیا ہے۔ وادی بالخصوص گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران دو درجن سے زائد جگہوں پر سیکورٹی فورسز کے نئے بنکر قائم کئے گئے ہیں۔سرینگر کے سیول لائنز میں جہانگیر چوک فلائی اوور کے نیچے سیکورٹی فورسز نے اپنا ایک بنکر قائم کیا ہے ۔ اس کے علاوہ درجنوں مقامات پر سیکورٹی فورسز و ریاستی پولیس نے اپنے عارضی پکٹ قائم کئے ہیں۔