سرینگر: ریلوے آپریشنز بحال ہوتے ہی وادی کشمیر میں سیاح اور مقامی لوگ دو سال قبل متعارف کردہ’وسٹاڈوم‘ ایئر کنڈیشنڈ ٹرین سفر سے محظوظ ہوں گے۔ کشمیر میں تعینات شمالی ریلویز کے چیف ایریا منیجر ثاقب یوسف نے بتایاکہ ریلوے آپریشنز بحال ہوتے ہی کشمیر میں وسٹاڈوم ٹرین کو بھی چلایا جائے گا۔ آج کل یہ ٹرین ایک دستاویزی فلم کی شوٹنگ کے لئے چل رہی ہے۔ تاہم بہت جلد اس کو مسافروں کیلئے چلایا جائے گا۔ ادھم پور ۔ سرینگر۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ پر بننے والی ایک دستاویزی فلم کی عکس بندی کا مقصد کشمیر میں وسیع ریل سیاحتی شعبے کو اجاگر کرنے کے علاوہ کشمیر وادی میں ریلوے کے مثبت سماجی اثرات کی نمائش کرنا ہے۔