٭ راجستھان کا ایک ٹرک ڈرائیور جسے جموں و کشمیر میں جمعرات کو دہشت گردوں نے ہلاک کیا، اُس کے ارکان خاندان نے نعش قبول کرنے سے انکار کردیا ہے، جو ہفتہ کی صبح اُن کے مقام کو پہنچائی گئی۔ ڈرائیو کی فیملی نے بطور معاوضہ 15 لاکھ روپئے اور سرکاری نوکری کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈرائیور اور اس کے ہیلپر پر حملہ تب ہوا جب وہ جنوبی کشمیر کے شوپیان میں آرمی پرسونل کیلئے دودھ پہنچانے کے بعد واپس ہورہے تھے۔