٭ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوا میں بین الاقوامی سرحد پر ایک کبوتر کو پکڑا گیا ہے جس سے متعلق یہ شبہ ہے کہ جاسوسی کیلئے اسے پاکستان میں تربیت دی گئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کبوتر کے ساتھ ایک کوڈیڈ میسیج ہے۔ اس کبوتر کو منیاری گاؤں کے لوگوں نے پکڑا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق کبوتر کے ایک پیر پر ایک رنگ بندھی ہوئی تھی جس پر کچھ نمبرس تحریر ہیں۔ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک پکڑے گئے کبوتر کے پیر میں باندھی گئی رنگ اور اس پر لکھے ہوئے اعداد کے بارے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر کمار مشرا کا کہنا ہے کہ کبوتر کے پیر میں باندھی ہوئی رنگ کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بتایا: ‘ہمیں یہ معلوم نہیں کہ یہ کبوتر کہاں سے آیا۔ کبوتر کے بارے میں شک کیا جارہا ہے کہ سرحد پار سے اس کو جاسوسی کیلئے بھیج دیا گیا ہوگا۔