کشمیر میں پریسیڈنٹ میڈل حاصل کرنے والا پولیس ملازم دو دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار

,

   

سرینگر ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر پولیس نے ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس نے کشمیر کے پروگرام میں دو دہشت گردوں کا ساتھ دیا تھا۔ بہادری کیلئے پریسیڈنٹ پولیس میڈل انعام حاصل کرنے والے دیویندر سنگھ کو دیگر دو دہشت گردوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ۔ یہ تمام ایک گاڑی میں سوار تھے جو ڈی ایس پی کی ہے ۔ جب انہیں گرفتار کیا گیا تو یہ لوگ ڈی ایس پی کی گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ رپورٹ کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس نے گاڑی کو روک کر اس کے قبضہ سے 5 کارآمد بم بھی برآمد کئے ہیں ۔