کشمیر میں پھر زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.3 درج

   

جموں:چہارشنبہ کی صبح جموں و کشمیر کے کٹرا شہر میں 4.3 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلہ صبح تقریباً 2:20 بجے کٹرا سے 81 کلومیٹر ای این ای میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ قابل ذکر ہے کہ اس کے جھٹکے دہلی میں بھی محسوس کیے گئے۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے ایک ٹویٹ میں کہا، “ریکٹر اسکیل پر 4.3 کی شدت کے ساتھ ایک زلزلہ آج صبح تقریباً 2.20 بجے جموں و کشمیر کے کٹرا کے 81 کلومیٹر ENE سے ٹکرایا۔حکام نے مزید بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر پہلا آفٹر شاک چہارشنبہکی صبح 2.20 بجے ڈوڈہ میں آیا جس کے بعد صبح 2.43 بجے 2.7 کی شدت کا دوسرا جھٹکا آیا، ڈوڈہ سے موصولہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ لوگ منگل کے زلزلے سے خوفزدہ ہیں جس کی وجہ سے کچھ سرکاری اور خانگی املاک میں دراڑیں پڑ گئی ہیں’’ تین دن پہلے اروناچل پردیش میں ریکٹر اسکیل پر 3.2 کی شدت کا ایک اور زلزلہ آیا تھا۔ اروناچل پردیش کے مغربی کامنگ ضلع میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 9 جون کو لداخ میں بھی 3.9 شدت کا زلزلہ آیا۔