کشمیر میں پھر کرفیو جیسے حالات، تاریخی جامع مسجد اٹھویں جمعہ کو بھی بند

,

   

کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے ہوئے آج دو مہینے گزر گئے مگر حالات ابھی بھی ٹھیک نہیں ہے، ریلی خدمات، موبائل فون اور تمام مواصلاتی نظام حسب معمول بند ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے ملی اطلاع کے مطابق اج اٹھویں جمعہ کو بھی تاریخی جامع مسجد کھل نہیں پائی، خبریں یہاں تک آرہی ہے کہ بعض جگہوں میں راستوں میں امد و رفت کافی متاثر رہی، بتایا جا رہا آج ہند وپاک کے دونوں وزرائے اعظم کا خطاب ہونے ہیں اسی تناظر میں پابندی سخت کی گئی ہے۔

آپ کو بتادیں وہاں اپوزیشن کو پوری طرح دبا دیا گیا ہے، انہیں اظہار رائے کی کوئی اجازت نہیں ہے، سب گھروں میں نظر بند ہیں، لوگوں کی آمد ورفت کافی متاثر ہے۔