کشمیر میں پیر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت کا آغاز

   

سرینگر: وادی کشمیر میں 8 مارچ سے چھٹی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کیلئے اسکول کھل جائیں گے ۔متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ضلع سرینگر اور ضلع بڈگام کے بعض اسکولوں میں عملے میں سے کچھ ملازموں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے پیش نظر لیا گیا ہے ۔وادی میں جماعت اول تا آٹھویں کے طلبہ کیلئے 8 مارچ سے اسکول کھلنے والے تھے جبکہ جماعت نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبا کے لئے اسکول یکم مارچ سے کھلے ہیں۔