سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی نے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعہ کی صبح وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے جمعہ کی صبح پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیموں کے ہمراہ وادی کے کئی اضلاع میں چھاپے مارے ۔ واضح رہے کہ این آئی اے نے چند روز قبل وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں کالعدم سماجی و سیاسی تنظیم جماعت اسلامی کے ممبران کے گھروں پر مبینہ طور پر عسکریت پسندی کو سپورٹ اور فنڈنگ کرنے کے الزام میں چھاپے مارے تھے۔
