تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں اپنی کارروائیوں کو ’’منسوخ‘‘ کرے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل کی جائے۔ او آئی سی نے کشمیر میں جاری مواصلاتی تحدیدات پر بھی غور کیا۔ چہارشنبہ کو او آئی سی کے مطالبہ کے جواب میں ہندوستان نے بیان کیا ہے کہ آرٹیکل 370 کی تنسیخ ملک کا داخلی معاملہ ہے۔