کشمیر میں کم اسپیڈ پر موبائیل انٹرنیٹ کی بحالی و عارضی معطلی

   

سرینگر ۔ /25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر میں ہفتہ کو کم اسپیڈ والی موبائیل انٹرنیٹ سرویس بحال کی گئی جو تقریباً 6 ماہ قبل منقطع کی گئی تھی ۔ لیکن چند گھنٹوں میں ہی سرویس عارضی طور پر معطل ہوگئی۔ جس کے بارے میں عہدیداروں نے کہا کہ یوم جمہوریہ تقاریب کے اختتام کے بعد سرویس بحال کردی جائے گی ۔ عہدیدار نے بتایا کہ وادی میں اتوار کو یوم جمہوریہ تقاریب ختم ہوجانے کے بعد موبائیل انٹرنیٹ سرویس بحال کردی جائے گی ۔