سری نگر : سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ککر ناگ علاقے میں بدھ کے روز ایک سومو ڈرائیورکو گرفتار کرکے اس کی گاڑی سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ککر ناگ کے سنزی گڈول علاقے میں چہارشنبہ کی دوپہر کو فوج کی 19 آر آر اور جموں وکشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی ایک مشترکہ ٹیم نے ناکے کے دوران ایک ٹاٹا سومو کو روک کر اس کی تلاشی شروع کی۔