کشمیر میں گپکار اتحاد کو سبقت بی جے پی سب سے بڑی پارٹی

   

سرینگر : پیپلز الائنس گپکار ڈیکلیریشن جو کشمیر کی 7 سیاسی پارٹیوں کا اتحادی گروپ ہے، مقامی بلدیات کے انتخابات میں سبقت لے جارہا ہے۔ اس گروپ کو زائد از 90 نشستوں پر کامیابی ملی ہے جبکہ بی جے پی 65 نشستوں پر کامیاب ہوکر واحد سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی کے 280 نشستوں کیلئے انتخابات ہوئے تھے جن کی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہیکہ ان انتخابات میں 39 آزاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس کو 20 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔