کشمیر میں ہر طرف اندھیرا اور مایوسی: تریگامی

   

سری نگر: سی پی آئی (ایم) کے سینیئر لیڈر محمد یوسف تریگامی نے پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آج ہر طرف اندھیرا اور مایوسی نظر آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پچھلے دو سال کے دوران جموں و کشمیر کی ترقی، سرمایہ کاری اور قیام امن کے حوالے سے جو وعدے کئے ہیں وہ سب سراب ثابت ہوئے ہیں۔ تاریگامی، جو پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے ترجمان بھی ہیں، نے جمعرات کو اتحاد کی ایک میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا: ‘مجھے آج جموں و کشمیر میں ہر طرف اندھیرا اور مایوسی نظر آتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ کبھی کہا جاتا تھا کہ کشمیر ملک کا تاج ہے ، لیکن اسی تاج کو پائوں کے نیچے رکھا گیا۔ ترقی، سرمایہ کاری اور قیام امن کے حوالے سے جو وعدے کئے گئے وہ سب سراب ثابت ہوئے ۔ عوام کو زیادہ دیر تک گمراہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔