کشمیر میں یوم عاشورہ کے موقع پر درجنوں ماتمی جلوس

,

   

برآمد، سرینگر کے تاریخی جلوس پر پابندی برقرار
سرینگر: کشمیر انتظامیہ نے سری نگر میں محرم الحرام کے دو تاریخی ماتمی جلوسوں پر قدغن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جمعرات کو یوم عاشورا کے موقع پر تاریخی لال چوک کے آبی گذر سے برآمد ہونے والے یوم عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس کو ایک بار پھر نکالنے سے روک دیا۔تاہم سری نگر میں یوم عاشورا کے مرکزی ماتمی جلوس کو چھوڑ کر وادی کشمیر میں سینکڑوں جگہوں سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق انتظامیہ نے جمعرات کو سری نگر کے مختلف علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کر کے یوم عاشورا کے موقع پر تاریخی لال چوک سے برآمد ہونے والے یوم عاشورا کے مرکزی ماتمی جلوس کو ایک بار پھر برآمد کرنے سے روک دیا۔اس سے قبل انتظامیہ نے منگل کو سری نگر کے گرو بازار علاقہ سے برآمد ہونے والے 8 ویں محرم کے تاریخی ماتمی جلوس کو مسلسل 31 ویں مرتبہ نکالنے سے روک دیا۔یو این آئی کے نامہ نگار کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جمعرات کو سری نگر کے مختلف علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کی گئیں۔