کشمیر میں 2 علحدہ انکاونٹرس ، 4 جنگجو ہلاک

   

Ferty9 Clinic

سرینگر: جموں و کشمیر میں ہفتہ کو 2 علحدہ انکاونٹرس میں سیکوریٹی فورسیس نے ایک سرکردہ کمانڈر کے بشمول جیش محمد اور لشکر طیبہ کے 4 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ۔ پولیس نے کہا کہ یہ انکاونٹرس اضلاع کولگام اور پلوامہ میں پیش آئے ۔ جنوبی ضلع کولگام کے ژنی گام میں مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے گئے ہیں۔جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے علاقے میں گذشتہ رات کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ ایک مشتبہ جگہ کو محاصرے میں لینے کے دوران وہاں موجود جنگجووں نے فائرنگ کی جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا جس میں 2 جنگجو مارے گئے ۔ اس مقام سے اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد کیے گئے ۔