وادی میں آباو اجداد کی طرح مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا
کشمیری نوجوانوں سے وزیراعظم نریندر مودی کا وعدہ ،ریالی سے خطاب
جموں: وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں سے کہا کہ میرا یہ وعدہ ہے یونین ٹریٹری کے نوجوانوں کو اپنے آبا و اجداد کی طرح مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نہ یہ جگہ میرے لئے نئی ہے اور نہ ہی میں لوگوں کے لئے نیا ہوں۔ وزیر اعظم نے اتوار کو سانبہ کے پلی گاں میں ایک عظیم الشان ر یالی سے خطاب کیا۔. وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کشمیر میں 20 ہزار کروڑ روپئے کے مختلف پراجکٹس کا افتتاح کیا جس سے مقامی لوگوں کو بڑے پیمانے پر روزگار حاصل ہوگا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جن اوشدی کارڈس کی دستیابی سے غریب لوگوں کو سستے داموں میں دوائیں ملیں گی۔ آج جموں وکشمیر کی ترقی کی جانب سفر کی ایک اور شروعات ہوئی۔ وزیر اعظم مودی نے بتا یا کہ انہوں نے آج نے پنچایتی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی جس میں اْن کے خوابوں کو سنا‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی کے تئیں اْن کا عزم دیکھ کر کافی خوشی محسوس ہوئی۔ اْن کے مطابق آج پنچایت کے نمائندوں نے دکھایا کہ سب کا پریاس اصل میں کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’اس ریالی میں شرکت کیلئے آئے لوگوں کو گزشتہ دس دنوں سے گاوں والوں نے مفت کھانا فراہم کیا، میں پالی کے تمام لوگوں کو ان کے عزم کیلئے مودی نے خراج پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں پنچایتی راج دیوس منانا ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں 30 ہزار سے زائد پنچایتی نمائندے ہیں جو حکمرانی سے متعلق امور چلا رہے ہیں اور سب سے زیادہ فائدہ جموں وکشمیر کے دلتوں، خواتین، بچوں اور پسماندہ لوگوں کو ملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے فخر ہے کہ آج 75سال بعد والمیکی سماج کے لوگوں کو ہندوستان کے کسی بھی دوسرے شہری کے برابر حقوق ملے ہیں۔ مرکز کی جموں وکشمیر میں لاگو اسکیموں کے بارے میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایل پی جی گیس کنکشن، سوچھ بھارت یا کوئی اور مرکزی اسکیم ہو جموں وکشمیر یوٹی مرکزی معاونت والی اسکیموں میں سب سے آگے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ’’موجودہ انتظامیہ نے کرپشن کیخلاف جنگ شروع کی جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور اسی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج بیرونی ممالک کے سرمایہ کار جموں وکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے آرہے ہیں۔اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے 850 میگاواٹ رٹلے پاور پروجیکٹ، 8.45 کلومیٹر قاضی گنڈ بانہال ٹنل، 500 میگا واٹ سولر پاور پلانٹ اور 108 جن اشودی سینٹر کا افتتاح کیا۔