ہندوارہ: سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں قریب 200 جنگجو سرگرم ہیں جن کی تعداد سال رواں کے اختتام تک کم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مجمموعی طور پر صورتحال مستحکم ہے اور تشدد کا گراف کافی کم ہوا ہے ۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو اس شمالی قصبہ میں آرمی گڈ ول سکول کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا ہے۔