سرینگر۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس نے ایک نارکو ماڈیول کو تباہ کر کے لشکر طیبہ کے تین مددگاروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 100 کروڑ روپئے مالیتی 21 کیلو ہیروئن ضبط کی۔ 1.34 کروڑ ہندوستانی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔ان کے خلاف ہندواڑہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔