نئی دہلی۔21 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کورونا وائرس وبا پر ملک گیرلاک ڈاون کے پیش نظر جموں وکشمیر میں4 جی انٹرنیٹ سروس دستیاب کرانے سے متعلق عرضیوں پر منگل کو مرکزی حکومت کا موقف جاننا چاہا۔جج این وی رمن، جج آر سبھاش ریڈی اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ نے تین عرضیوں پر مشترکہ سماعت کے دوران مرکز سے آئندہ اتوار (26 اپریل) تک اپنا تفصیلی موقف رکھنے کے لئے کہا۔ ساتھ ہی معاملہ کی سماعت کے لئے 27اپریل کی تاریخ مقرر کی۔سماعت کی شروعات میں جج رمن نے کہا کہ غالباً اس معاملہ پر جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے خود سے نوٹس لیا ہے اور نوٹس بھی جاری کیا ہے ۔