جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو آنے والے دنوں میں فور جی انٹرنیٹ کی بحالی کے حوالے سے ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی۔انہوں نے جمعرات کو یہاں ایک نیوز کانفرنس کے دوران جموں و کشمیر میں فوری جی انٹرنیٹ کی پانچ اگست 2019 سے معطلی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ان کا کہنا تھا: ‘عدالت کی ہدایت پر ایک کمیٹی بنی ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے بھی ایک اچھی خبر سننے کو ملے گی’۔منوج سنہا نے کہا کہ نئی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم سے جموں و کشمیر میں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے اور کشمیری نوجوان باقی چیزیں چھوڑ کر اپنے کام پر دھیان دیں گے۔ ان کا کہنا تھا: ‘دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں کارخانے قائم کرنے والوں کو زیادہ مراعات دیے جائیں گے ۔