نئی دہلی: کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کا آغاز 6 اگست سے 16 اگست کے درمیان ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں باگھ اسٹیلینس، میر پور رائلس، مظفرآباد ٹائیگرس، اوور سیز واریئر، کوتلی لائنس اور راول کوٹ ہاکس سمیت 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ لیگ کے آغاز سے پہلے کچھ بڑے ناموں کو پہلے سیزن میں شامل کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔تلک رتنے دلشان، میٹ پریئر، مونٹی پنیسر ان اسٹارس کرکٹروں کی فہرست میں شامل ہیں، جو اس لیگ میں نظر آئیں گے۔ شاداب خان، شان مسعود، افتخار احمد باگ اسٹیلینس کی طرف سے نظر آئیں گے۔ اویس شاہ، شرجیل خان، خوش دل شاہ اور محمد عرفان کو شعیب ملک کی قیادت والی میر پور رائلس نے منتخب کیا ہے۔ان کے علاوہ کچھ اور بڑے نام محمد حفیظ، سہیل تنویر، شعیب مقصود، تلک رتنے دلشان مظفرآباد ٹائیگرس سے، مونٹی پنیسر فخر زماں کی قیادت والی کوتلی لائنس کی طرف سے کھیلیں گے۔